Pages

وَمِنَ النَّاسِ

  

  ابو مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو فرماتے سنا

 لَیَکُونَنَّ مِن اُمَّتِی اَقوامٌ یَستَحَلُّونَ الحِرَ و الحَرِیرَ و الخَمرَو المَعازِفَ

 ضرور میری اُمت میں ایسے لوگ ہوں گے جو زِنا، ریشم اور شراب اور باجوں کوحلال کرنے کی کوشش کریں گے

  صحیح البُخاری / حدیث559٠/ کتاب الأشربہ /باب 6                                                      


 

  اور بعض لوگوں میں سے                                                               

 

 

اے لوگوں سنو تم عجب آج کہانی

کرتے ہو کیوں ضائع تم اپنی جوانی

موسیقی نہیں ہے ہماری روح کی غذا

سمجھے گا جو اس بات کو نہیں اس کے لیے سزا

ایجادات کے غلط استعمال کی ہے یہ ساری وجوہات

تبھی تو پیدا ہوئے ہیں ایسے اب حالات

ٹرانسسٹر سے شروع ہوئی ڈھکی چھپی آشنائیاں

شرم و حیا لیتا رہا تھوڑی  تھوڑی انگڑائیاں

ٹیپ نے توڑا ریڈیو کا ریکارڈ

لوگوں کو بھولنے لگا کچھ کچھ گاڈ

کانوں کو بھلے لگنے لگے فلم والوں کے گانے

شیطان کو کئی بار آنا پڑا قرآن پاک سلانے

ڈیک تو آکر بم کی طرع پھٹا

چھا گئی ہر طرف گانے کی گھٹا

آیات الٰہی کے انکار کا مکمل ہوا آغاز

گھر گھر میں بجنے لگا موسیقی کا ساز

ٹیوی نے تو سب کے چھکے چھڑا

ننگے سر نکل آئی ہر گھر کی ندا

کیبل نے تو آکر غصّہ اپنا نکالا

حیا کا تھوڑا سا ہٹا دیا جالا

لوگوں یہ کہانی ہے موسیقی کے عروج کی

قرآن اور احادیث کے دبنے اور خروج کی

سورہ لقمٰن کی چھ نمبر آیت

موسیقی کے خلاف ہے بہت بڑی حمایت

اور بعض لوگوں میں سے ہے یہ اشارہ

 کہ مسلم دنیا نہ پکڑنا موسیقی کا کنارہ






اے نفس مطمئین

کر آیات  پہ یقین

شک شبہ چھوڑ

موسیقی سے منہ موڑ

موسیقی کے اثرات کی جان رواداد

کرتی نہیں کبھی یہ دلوں کو آباد

فحش پھیلانے کی پہلی سیڑھی

ملتی نہیں لوگوں پھر اسلام کی پیڑھی

روح کی تازگی ہو جاتی ہے دور

لذت ایمان کا نہیں ملتا سرور

اے نفس مطمئین

کراس بات پہ یقین

موسیقی بنا دے گی نفس کا غلام

عشق سے ہو جائے گے آپ پھربدنام

مشکلات اورمصائب بادل نا خواستہ

موسیقی سے ملتا ہے یہ ہی راستہ

اطمینان اورٹھنڈے دل سے سن یہ معاملات

موسیقی ہے شیطان کی ایسی حوالات

جائز اور ناجائز کی تفریق بھلا دیتی ہے

انجام سے پہلے ہی روح ہلا دیتی ہے

اے نفس مطمئین

کر آیات  پہ یقین

 فرمان رسول کو نہ جھٹلا
 باجوں سے نہ کر گناہ کی ابتدا
زِنا، ریشم اور شراب کی شروعات
موسیقی سے پیدا ہوتے ہیں یہ سارے حالات
حرام کو حلال کرنے کی کوشش نہ کر
نہیں تو بھر جائے گا مصیبتوں سے گھر
اللہ نے عطا کیا ہے نفس مطمئین
عمل نیک سے ہوگا نہ کبھی غمگین 

اے نفس مطمئین

کر آیات  پہ یقین

No comments:

Post a Comment

Dua (Kalsoom Parveen) 23 Jul 2017

Dua (Kalsoom Parveen) 23 Jul 2017 https://www.youtube.com/watch?v=jwbFiBrtd2M&feature=youtu.be